حیدرآباد میں شیعہ نیشنل اسلامک کویز مقابلہ کا انعقادمہاراشٹر سے خدیجہ زہرا بنت جعفر علی نے ساتویں پوذیشن حاصل کیا

ممبئی


مولانا علی عباس وفا کو انکی خدمات پر ایوارڈ اور شال پوشی

ممبی۔ عبادت خانہ حسینی حیدرآباد میں 6 وای اے ایم شیعہ نیشنل اسلامک کویز مقابلہ2026 کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا جس میں 28 اسٹیٹ سے طلباء علماء اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی یہ روح پرور پروگرام اسلامی تعلیمات اور اہلبیت ع کی معرفت کو فروغ دینے کے مقصد سے منعقد کیا گیا اس سال کا کویز مقابلہ نہج البلاغہ پر مبنی تھا جو امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ع کے خطبات خطوط اور اقوال کا عظیم مجموعہ ہے


شرکاء نے نہج البلاغہ کی تعلیمات حکمت اور اقدار کے حوالے سے غیر معمولی علم کا مظاہرہ کیا جس سے نہج البلاغہ کو عام کرنے اور اقوال امیر المومنین حضرت علی ابنی ابی طالب ع پچوں کی رہنمای کا بہترین ذریعہ بنا
کلام امیر المومنین حضرت علی ع کی ترویج اور نیی نسل کو نہج البلاغہ کےنوروانی مفاہیم سے جوڑنے کی یہ کوشش یقینا لایق صد تحسین ہے۔
پورے ہندوستان سے بہترین اور ہونہار بچوں کا سلیکٹ ہوکر آنااور پھر ان کے مابین ایک شفاف اور کڑا امتحانی مقابلہ کرانا یام شیعہ ٹی وی کے چیرمین جناب ہاشم صاحب کی انتھک محنت بہترین حکمت عملی اور خلوص نیت کا منھ بولتا ثبوت ہے


خاص طور پر مقابلے کے اختتام پر شفافیت کے ساتھ 5 بچوں کا انتخاب جس میں 4 بچوں کو ایران وعراق کی زیارت کا مقدس سفر اور ایک بچی کو اسکالر شپ دی گیی یہ نہ صرف بچوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہے بلکہ یہ مستقبل میں انکے حوصلوں بلند کرنے کا بہترین ذریعہ بنے گا
مہاراشٹر ممبی سے جناب مولانا علی عباس وفا صاحب چیرمین ایس این این چینل 3 سالوں سے اس سے جڑے ہیں اور ہمیشہ ممبرا تھانہ کی نمایندگی اس پروگرام میں ہوتی ہے اس سال ممبرا میں 4 بچوں نے 600 میں سے 600 نمبر حاصل کیا 80 بچوں بچیوں نے شرکت کی بعد میں چاروں کے درمیان دوبارہ امتحان لیا گیا جس میں خدیجہ زہرا بنت جعفر علی نے ممبرا تھانہ مہاراشٹر کا نام روشن کیا اور حیدرآباد میں ساتویں پوذیشن حاصل کی
علماء اور بچیوں بچوں کے ساتھ آیے والدین کا ذمہ داروں نے بہترین خدمت کی اس پروگرام میں کیی معزز شخصیات نے شرکت کی کشمیر کے ایم پی آغا روح اللہ خواجہ غریب نواز کے گدی نشین حضرت مولانا سرور چشتی اور مولانا یعسوب عباس صاحب کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء معززین شامل تھے